عزیز من
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - میرے پیارے، چھوٹوں کو مخاطب کرنے کا کلمہ۔ "عزیز من! مانا کہ نگاہوں سے دور ہو لیکن دل سے تو نہیں۔" ( ١٩٢٤ء، مکتوبات نیاز، ٢٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'عزیز' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم ضمیر 'من' لگنے سے مرکب 'عزیز من' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٦٤ء کو "دخترفرعون" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - میرے پیارے، چھوٹوں کو مخاطب کرنے کا کلمہ۔ "عزیز من! مانا کہ نگاہوں سے دور ہو لیکن دل سے تو نہیں۔" ( ١٩٢٤ء، مکتوبات نیاز، ٢٥ )
جنس: مذکر